2024 Latest News Press Releases

ٹرانسفر پالیسی میں ترقی پانے والوں کی پوسٹنگ کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

صوبائی حکومت کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نالائق اور نا تجربہ کار افسران پر امن اساتذہ کو احتجاج پہ اکسا رہے ہیں ویسے بھی یہ ٹرانسفر پالیسی کا حصہ نہیں فوری واپس لیا جائ

لاہور (نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کل جو چودہ صفحات پر مشتمل جو دستاویزات نوٹیفائی کی ہے اور اسے ٹرانسفر پالیسی کا نام دیکر پروموشن پانے والوں ، سلیکشن کے بعد سروس میں انے والوں اور چھٹی کے بعد جوائن کرنے والوں کی ایڈجسمنٹ کے طریقہ کار بھی شامل کر دئیے ہیں جو ٹرانسفر کے زمرے میں نہیں آتے صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ ناتجربہ کار ،نااہل اور نالائق ٹیم کا شاخسانہ ہے محکمے میں عرصہ سے کام کرنے والوں جو پہلے در بدر ٹھوکریں کھا کر ایڈجسٹ ہوئے ہوں ان کو ترقی دیکر دوبارہ در بدر کرنا قرین انصاف نہیں پالیسی کے اس حصے کو واپس لیا جائے اور ترقی پانے والے عرصہ دراز سے خدمات سر انجام دینے والوں کو ان کی سہولت کی جگہ پر پوسٹ کیا جائے ویسے بھی معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان اس طریق کار کو مسترد کرتی ہے محکمہ کے شرارتی عناصر اساتذہ کو اکسا کر صوبائی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے اعلی حکام ایسے عناصر سے خبردار رہیں

Related posts

ساہیوال میں مسیحی  سرکاری ملازمین کیلیے اتحاد اساتذہ پاکستان کی تقریب 

Ittehad

سنیارٹی آپ کا حق ہے مگر دوسروں کا جائز حق پامال کر کے نہیں مقدمے بازی کی ترغیب دینے والے رہنما نہیں دشمن ہیں

Ittehad

شیخوپورہ ۔۔ ریٹائرڈ پروفیسر زاہد اقبال بائیس دسمبر کو اللہ کے حضور پیش ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment