2021 Latest News Obituary

ڈین فیکلٹی آف اورئینٹل لرننگ پنجاب یونیورسٹی پروفیسر خالق داد وفات پاگئے

معروف ماہر تعلیم عریبک کے نامور سکالر اور دین فیکلٹی او اورینٹل لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ہارٹ اٹیک کے سبب کل اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر تقریباً 58 برس تھی  کوئی نو برس قبل انہیں ایک مرتبہ دل کا دورہ پڑا تھا جس میں وہ جانبر ہو گئے تھے اس مرتبہ وہ دو تین دنوں سے تکلیف و بے چینی  محسوس کر رہے تھے اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کی پہلی نماز جنازہ آج مورخہ دس اکتوبر جوگنگ ٹریک  گروانڈ میں گیارہ بجے ادا کی گئی جس میں ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد پنجاب یونیورسٹی کے ڈین ۔چیرین دیگر اساتذہ طلباءا ور کالج کے اساتذہ شریک ہوئے شرکا میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر ،پرووائس چانسلر ڈاکٹر سلیم  مظہر ۔رجسٹرار ڈاکٹر خالد خاں اور چیرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر راجہ محبوبِ حسین نمایاں تھےان تمام نے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے جن میں مرحوم کی قابلیت و خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔مرحوم ایک عمدہ صفات کے مالک شخصیت تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تدفین کے لیے  ان کے جسد خاکی کو آبائی علاقے سیال شریف لے جایا گیا جہاں دوسرے جنازے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی دوسری بیوی محکمہ تعلیم میں پروفیسر ہیں اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں تعینات ہیں

Related posts

ایک سو ستاون مردوخواتین اساتذہ کے من پسند کالجز میں تبادلے

Ittehad

بشکیک ۔دو پروازوں کے ذریعے پاکستانی طالب علم بحفاظت پاکستان پہنچ گئے

Ittehad

   ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال احمر رؤف کو ڈائریکٹر ملتان ڈویژن کا اضافی چارج 

Ittehad

Leave a Comment