2025 HED News Latest News

مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تراقی میں آخری رکاوٹ ختم ۔۔اپ ڈیٹڈ سنیارٹی لسٹ جاری ہو گئی

رولز ریگولیشن کے بخوبی واقفیت کے دعویدار ایک ڈپٹی سیکرٹری نے نئی سنیارٹی لسٹ نہ ہونے کو ایسوسی ایٹ پروفیسر میل کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا پیپلا کی جد و جہد اور ،،ڈان،، کی خبر کام کر گئی ایک ہی روز میں سنیارٹی لسٹ آپ ڈیٹ کر کے جاری کر دی گئی

لاہور ( خبر نگار) پیپلا کی صدر فائزہ رعنا کی سربراہی میں ایک وفد نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جناب غلام فرید سے جمعرات کو ملاقات کی اور انہیں پرموشن کیسز کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کی انہوں نے بطور خاص گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کے منتظر مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر اور لیکچررز مرد وخواتین کی پی ایل ٹی کا شیڈول تاحال جاری نہ ہو سکنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اس پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے حکم دیا کہ سنیارٹی لسٹ 14 کو جاری کر دی جائے اس طرح انہوں نے ماتحت آفیس کو لیکچررز کی پی ایل ٹی کا شیڈول فی الفور اگلے ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کا بھی حکم جاری کیا حکم پر عمل درآمد بھی ہو گیا اور سنیارٹی لسٹ ایک ہی روز میں جاری بھی ہوگئی پی ایل ٹی کے شیڈول کا انتظار ہے ان ضمن میں ڈان نیوز کی پرموشنز کے حوالے سے بر وقت چھپنے والی خبر نے بھی کردار ادا کیا

updated seniority list of associate professors male as it stood on 14-11-2025

seniority-list-asso-m-

Related posts

پروفیسر فرخ زہرا گیلانی انتقال کرگئیں

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر 401 تا 910 کی پی ایل ٹی    22تا 24 اگست تک شروع ہونے کا امکان 

Ittehad

بورڈ کے سال دوم کے دوسرے سالانہ امتحان کل اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے پیپرز ملتوی

Ittehad

Leave a Comment