2023 Latest News Press Releases

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ پولیس گردی کی مذمت 

ناانصافی کی انتہا ہے کہ بغیر کسی  وارنٹ کے بغیر کسی ایف آئی آر کے کسی درخواست پر پولیس کی ما ورائے قانون حرکت کا وزیر اعلیٰ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فوری نوٹس لے

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی)  کل رات گوجرانولہ تھانہ اروپ نگر کی چوکی عالم چوک کی پولیس سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور حالیہ آسسٹنٹ پروفیسرز زوالوجی جمیل یوسف کے گھر میں رات بارہ بجے دیواریں   پھلانگ کر داخل ہوئے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور پروفیسر جمیل یوسف کو گاڑی میں زبردستی بیٹھا کر چوکی کی حوالات میں بند کر دیا  محض کسی مخالف کی درخواست پر رات کے پہر غیر قانونی طور پر غلط طریقے سے کسی کے گھر داخل ہونا غیر قانونی اور قابل مذمت ہے اتحاد اساتذہ پولیس گردی کی مذمت کرتی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس حرکت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ کالج کے دو با اثر پروفیسرز نے تھانے جا کر شخصی ضمانت پر جمیل یوسف کو رہا کروا لیا ہے

Related posts

ایمرسن کالج یونیورسٹی نہیں بنےگا غریب کے بچے کو تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیا جاےگا اساتذہ کا عہد

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے رولز کے تحت تیس مرد وخواتین کی لیو انکشمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

ڈاکٹر محمد علی بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے پر وائس چانسلر مقرر

Ittehad

Leave a Comment