2023 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بطور پرائیویٹ امیدوار ایسوسی ایٹ ڈگری رجسٹریشن 

بغیر لیٹ فیس 5280 روپے  31   جنوری 23 تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تک  جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ پندرہ مئی تک کروائی جا سکتی ہے

پنجاب یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری  سالانہ امتحان  2023 کے لیے ان لائن رجسٹریشن کا آغاز یکم دسمبر 2022 سے ہو گیا ہے

لاہور(نامہ نگار) ایسے امیدوار جنہوں نے ایف /ایف ایس سی یا اس کے مساوی سالانہ امتحان 2022 یا اس سے پہلے پاس کیا ہےاور وہ بطور پرائیویٹ امیدوار آرٹس سائنس یا کامرس میں پنجاب یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سالانہ 2023 دینے کے خواہشمند ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنا رجسٹریشن فارم بذریعہ ڈاک جمع کروائیں گے لیکن وہ امیدوار جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی یا اس سے ملحقہ کسی کالج میں داخلہ لیا ہےیا لینا ہے انہیں پرائیویٹ پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے ان لائن رجسٹریشن برائے سالانہ امتحان ایسوسی ایٹ ڈگری کی ضرورت نہیں خواہشمند امیدوار اکتیس جنوری 2023 تک  بغیر لیٹ فیس 5280 روپے  ایک ہزار روپے لیٹ  فیس کل 6280 روپے کے ساتھ 28 فروری تک اور ڈبل فیس 10560 روپے کے ساتھ 15 مئی تک ان لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں امیدوار رجسٹریشن فارم درج ذیل ان لائن ایڈیشن پر جمع کروا سکتے ہیں 

http://registration.pu.edu.pk

امیدوار اپنا ڈیٹا کسی بھی وقت محفوظ کر سکتا ہے اور اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ دوبارہ لاگ ان ہو سکتا ہے۔             ان لاین رجسٹریشن فارم کا پرنٹ شناختی کارڈ یا ب فارم  این او سی اور چالان فارم اخری تاریخ کے اندر  جمع کروائیں ۔۔           جو ایک مرتبہ پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹر ہو جایے اسے دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔         ۔۔۔۔اگر رجسٹریشن کارڈ کھو جائے تو ایک سو روپے بذریعہ چالان حبیب بینک میں جمع کروا کر ڈوپلیکیٹ رجسٹریشن حاصل کیا جا سکتا ہے۔         اگر  کوئی کالج کا ریگولر طالب علم تعلیم چھوڑ چکا ہو تو بطور پرائیویٹ طالب علم سابقہ رجسٹریشن استعمال کر کے امتحان دے سکتا ہے کارڈ سو روپے کے عوض حاصل کر سکتا ہے  ڈپلومہ ہولڈر ز اور اے لیول والوں کو مساوی سرٹیفکیٹ لانا ہوگا جو ائی بی  سی سی اسلام آباد جاری کرتاہے یا این او سی متعلقہ بورڈ سے لانا ہوگا

Related posts

اتحاد اساتذہ ڈی جی خان ڈویژن کیطرف سے ڈاکٹر امیر ملک المعروف لالہ میرو کا تعزیتی ریفرنس 

Ittehad

اایک سو اکیاون خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی برائے پروفیسر کا پری پی ایس بی اجلاس نو دسمبر کو ہوگا

Ittehad

وفاق کی تقلید میں پنجاب کی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment