2022 College News Latest News

گورڈن کالج کے پرنسپل ،وائس پرنسپل اور سٹیٹ آفیسر  اپنے عہدوں سے برطرف  ۔جمعےکو  راولپنڈی کے دیگر کالجوں میں احتجاج ہوگا

گورڈن کالج کی نجکاری کے فیصلے کی واپسی کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا جمعے کے روز ڈویژن کے باقی کالجز بھی ہڑتال میں شامل ہونگے اجتماع سے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں پروفیسر غلام مصطفیٰ ،پروفیسر  ڈاکٹر حافظ رمضان صدر پپلا سرگودھا ڈویژن ۔رہنمااتحاد اساتذہ ملک حیات اللہ  اور سابق مرکزی  صدر پپلا طارق کلیم نے خطاب کیا اور گورڈن کالج کے احتجاج کرنے والوں سے اظہار یک جہتی کیا

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راولپنڈی سے جاری ہونے والے ایک آفیس آرڈر کے مطابق انچارج پرنسپل (ڈی ڈی او) ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد ادریس ،وائس پرنسپل ڈاکٹر نفیس احمد اور سٹیٹ آفیسر ذیشان اکرم کو ان کے موجود عہدوں سے برطرف کر دیا گیا یہ گورڈن کالج کے ہڑتالی اساتذہ اور طلبہ کا مطالبہ تھا مگر ان کا اس سے بھی بڑا مطالبہ یہ تھا کہ۔انچارج ڈائریکٹر کالجز تعلیمات راولپنڈی ڈویژن کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے جو تاحال نہیں کیا گیا انہوں نے اپنا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ عارضی چارج کے حامل ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی ایسوسی ایٹ پروفیسر سے بھی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن کا چارج واپس لیا جائے   آج صبح جب احتجاج شروع ہوا تو بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو کلاسز باہر سٹرک پر ہوئیں جس سے مری روڑ بند ہو گئی بعد ازاں  مظاہرین جلوس کی صورت میں ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈائریکٹوریٹ کا محاصرہ کر لیا پرنسپل ،،وائس پرنسپل اور سٹیٹ آفیسر کی برطرفی پر انہیں مسرت تو ہوئی مگر ڈائریکٹر کی بر طرفی نہ کرنے پر  انہیں رنج بھی ہوا  انہوں نے طالب وہی ہے کہ گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے مذکورہ برطرفی کا مطالبہ دوہرایا مگر ان کا بڑاطالب وہی ہے کہ گورڈن کالج کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے  

Related posts

آئندہ پپلا الیکشن کو شفاف بنانے کے ا ئین میں ترامیم کروانے پر اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ میں معاہدہ 

Ittehad

پنتالیس کامرس کالج ختم ۔وہاں کی سیٹیں بھی ختم ۔۔کالج قریب ترین جنرل ایجوکیشن میں ضم

Ittehad

اپنے انکم ٹیکس کا حساب خود لگائیں ۔تنخواہ سے کٹی رقم سے اس کا موازنہ کریں اور لائحہ عمل طے کریں

Ittehad

Leave a Comment