2020 College News HED News Latest News

ملتان ۔۔اساتذہ دشمن پرنسپل کا تبادلہ ۔۔ پی پی ایل اے سرخرو اور سٹاف خوش

پی پی ایل۔کی کاوشیں رنگ لے آئیں اساتذہ سے توہین آمیز سلوک کرنے والی پرنسپل کو بلآخر تبدیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ زینب ڈگری کالج  ملتان میں کچھ عرصہ بطور پرنسپل تعینات کیا گیا محترمہ سماء بشیر کیانی کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ اپنے آپ کو مہذب اور دوسروں کو دہاتی اور غیر مہذب قرار دیتی ہیں بات بات پر دوسروں کو نفرت بھرے لہجے میں توہین آمیز جملے کسنا ان کا معمول تھا فرداً فرداً انہوں نے سب سے ایسا ناروا سلوک کیا مگر سب ایک عرصہ بے عزتی برداشت کرتے  رہے پھر جب بات حد سے گزر گئی تو انہوں نے مل کر اس کے خلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے پہلے اعلی حکام کو درخواستیں دیں جب فوری ایکشن نہ لیا گیا تو اتحاد اساتذہ  اور پی پی ایل  اےکے رہنماؤں ملک  رمضان گرو ،ملک ارشاد،ڈاکٹر طارق بلوچ اور محترمہ سعدیہ حسین سے رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کیا میٹنگ کر کے حکمت عملی تیار کی گئی ملک رمضان کی قیادت میں اعلی تمام اعلی حکام سے  ملاقاتیں کی سپیشل سیکرٹری سجاد ظفر ڈال نے ڈی پی آئی کالجز کو انکوائری کرنے کا حکم دیا انہوں نے رپورٹ دی کہ سٹاف سارا  بلکل ٹھیک ہے پرنسپل کو ہی تبدیل کر دیں مگر اچانک کرونا صورتحال بگڑ گئی فائلیں رک گیں اور جوں ہی حالات میں بہتری آئی کیے گئے فیصلہ پر عمل درآمد ہوگیا محترمہ سماء بشیر کو گورنمنٹ زینب ڈگری  برائے خواتین کالج ملتان سے فی الفور ٹرانسفر کر کے انہیں سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا یوں سٹاف کی اساتذہ دشمن پرنٹ سے جان چھوٹی اور ایسوسی ایشن سرخرو ہوئی

Related posts

  شماریات کے پروفیسر محمد ۔امین اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

Ittehad

ترقیوں کی تازۃ ترین صورتحال

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر انوار الحق چوہدری انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment