2024 HED News Latest News

اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ بائیس جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی

ٹریننگ رینج میں آنے والی خواتین تازہ لسٹ کے مطابق خواتین سنیارٹی نمبر 162 تا 451 اور میل آپ گریڈڈ نئی لسٹ کے سنیارٹی نمبر 113 تا 283 تک شرکت کریں گے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی ایک الیکٹرانک اطلاع کے مطابق مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی سے قبل ہونے والی پرموشن لنکڈ ٹریننگ 22 جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے مگر اس کا دار ومدار دو تین دنوں میں اکھٹا ہونے پر ہے نئی آپ گریڈڈ سنیارٹی لسٹ زنانہ کے سنیارٹی نمبر 162 تا 451 تک اور مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر113تا 283 تک پرموشن رینج میں ہیں ان تمام مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سے ڈی پی آئی آفیس کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے گوگل لنک کے نتیجے میں کھلنے والے پرفارما کو آن لائن پر کر کے واپس بھجوائیں تاکہ بروقت ٹریننگ کا انعقاد کیا جا سکے


Fri, Jul 19 at 3:29 PM

https://forms.gle/GtMvisXMVvif2oHd9

Related posts

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی 1515تا 1870 کی ترقی کا پہلا مرحلہ

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانولہ زاہد فاروق کو معطل کر دیا گیا ڈیوٹی سے فارغ کر کے سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم

Ittehad

Leave a Comment