2025 HED News Latest News

سائیکالوجی کےچالیس کالج اساتذہ کی منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم ادارہ میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ضلعی حکومت راولپنڈی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا یہ حکمنامہ جاری کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نےاپنے اختیارات سے تجاوز کیا اساتذہ ایسا حکم ماننے سے انکار کر سکتے ہیں یہ ان کی بنیادی ذمہ داری کا حصہ نہیں مشاورت سے ولنٹیر کام لیا جا سکتا ہے پابند نہیں بنایا جا سکتا

اس ساری صورتحال میں سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ پنڈی سے واہ کتنا دور ہے فاصلے کا خیال رکھے بغیر گوجر خان اور کلر سیداں سے بھی اس اسائنمنٹ میں شامل کیا گیا ہے

راولپنڈی (نامہ نگار) راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ نے سائیکالوجی کے چالیس کالج اساتذہ جن میں 28 خواتین اور بارہ مرد اساتذہ شامل ہیں اور ان کا تعلق ضلع راولپنڈی کے مختلف مرد و خواتین کالجوں سے ہے کا ایک ڈیوٹی روسٹرجاری کیا ہے جس کے مطابق انہیں ایک ایک دن کے لیے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کےیے قائم ادارہ واہ جنرل ہسپتال ٹیکسلا جا کر کام کرنا ہوگا یہ نوٹیفکیشن 15 فروری کو جاری کیا گیا اور 17 فروری سے اس پر عمل بھی ہو رہا ہے پیپلا کے علم میں یہ اب لایا گیا ہے اور آج صدر پیپلا محترمہ فائزہ رعنا نے اس پر اپنا احتجاجی وڈیو بیان بھی جاری کیا ہے اب یہ سوال کہ کیا پنڈی ڈائریکٹوریٹ یہ ڈیوٹیاں زبردستی لگا سکتا ہے یا اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اس سلسلے میں قانونی نکتہ یہ ہے کہ یہ کالج اساتذہ کی شرائط ملازمت میں شامل نہیں باہمی مشاورت سے بحیثیت ولنٹیر تو لیا جا سکتا ہے زبردستی نہیں کی جا سکتی کیا ڈائریکٹر کو حکم ملا تو اس نے ہائر ایجوکیشن حکام سے اجازت لی جس کا وہ پابند ہے اگر ایسا ہو تو وہ ایسوسی ایشن کو وہ حکمنامے بارے اعتماد میں لے بہرحال ایسوسی ایشن کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی رولز کے منافی حرکات نہ کی جائیں

Related posts

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا تین جنوری سے آغاز ۔لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو پانچ پانچ کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

Ittehad

ڈاکٹر نواز کنول رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم  پرنسپل گورنمنٹ شالیمار  کالج لاہور تعینات

Ittehad

Leave a Comment