2025 HED News Latest News

تیس جون دو ہزار چھبیس تک ریٹائر ہونے والے خواتین و حضرات توجہ فرمائیں

کیونکہ ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کے لیے درخواستیں /پیشن پیپرز ان لائن جمع کروانا ہیں لہذا اکتیس دسمبر 2025 تک ریٹائر ہونے والے خواتین وحضرات پینشن پیپرز اور تیس جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام خواتین وحضرات اپنی درخواستیں برائے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن 25 جولائی 2025 تک جمع کروا دیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے آفیس نے پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کے نام ایک لیٹر لکھا ہے جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اب کیونکہ رئٹائر والے تمام خواتین وحضرات نے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کی درخواستیں اور پنشن کیسز کے لیےان لائن اپلائی کرنا ہیں لہٰذا اکتیس دسمبر 2025 تک ریٹائرمنٹ پر جانے والے اپنے پنشن پیپرز اور 30 جون 2026 تک ریٹائر ہونے والے تمام مرد وخواتین اساتذہ کرام اپنی درخواستیں برائے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن 25 جولائی 2025 تک بجھوا دیں پرنسپلز مندرجہ بالا ہدایات اپنے زیر انتظام کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین تک پہنچا دیں

Related posts

اب ڈگری تصدیق کی کوئی پریشانی نہیں ایچ ای سی نے بلاک چین سسٹم متعارف کروا دیا

Ittehad

قومی چینل لاہور نے اتحاد اساتذہ پاکستان کی جد و جہد کی کہانی ساری قوم کو سنا دی

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر تعینات ۔قائم مقام وائس چانسلر ہونگے

Ittehad

Leave a Comment