2025 HED News Latest News

اب پنشن گریجویٹی کے کاغذات ریٹائرمنٹ سے قبل ہی مل جایا کریں گے جنوبی پنجاب سے اعلی روایت کی شروعات

گیارہ نومبر 2025 کو ریٹائر ہونے والے پرنسپل کالج آف قاسم آباد کالونی ملتان کو اسی لاکھ کی رقم کا بنک چیک ایک تقریب میں ان کے حوالے کر دیا گیا سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے امید کی جاتی ہے کہ اس روایت کا تسلسل برقرار رہے گا

ملتان ( نمائندہ خصوصی) ایک وقت تھا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مہنیوں واجباب کی وصولی کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے اور رشوت سفارش کا سہارا لینا پڑتا مگر اب یہ سارے مراحل آسان بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اب محکمہ خود ایک تقریب منعقد کر کے تمام کاغذات ریٹائرمنٹ کے دن یا اس سے پہلے سرکاری ملازم کے حوالے کرئے گا اس کی شروعات جنوبی پنجاب سے کی گئی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سرفراز احمد تھے ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف ،ڈائریکٹر کالج ملتان ڈاکٹر طاہر سلطان اور ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈاکٹر شرافت علی اور ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈاکٹر خادم حسین شریک تقریب تھے یہ ایک عمدہ روایت ہے اور سراہنے کے قابل ہے جس کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا گیا ہے تقریب میں ماہ نومبر اور دسمبر 2025 کر دوران ریٹائر ہونے والے تین سرکاری افسران کے پنشن کے کاغذات ان کے حوالے کیے گئے

Related posts

پنجاب بھر میں کالجز کل سے کھل رہے ہیں اوقات آمد میں تھوڑی سی رعایت

Ittehad

ہارون آباد ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر ملک غلام علی انتقال کر گئےہارون آباد ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر ملک غلام علی انتقال کر گئے

Ittehad

مزید تین سو خواتین لیکچررز پرموٹ بقیہ چھیالیس کسیز کل پیش ہونگے

Ittehad

1 comment

Athar NADEEM November 9, 2025 at 8:30 am

Jazakallah, it’s a great achievement to deliver gratuity document alongwith check before retirement date

Reply

Leave a Comment