2025 Latest News Obituary

گجرات ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد عارف چوہدری اللہ کی رحمت میں چلے گئے

وہ انگریزی ادب کے استاد تھے ان کی عمر تقریبا چھیا سٹھ برس تھی وہ اکتیس مارچ2019 کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جلال پور جٹاں ضلع گجرات سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے

لاہور ( نامہ نگار گجرات ) گورنمنٹ عبد الحق ایسوسی ایٹ کالج جلالپور جٹاں ضلع گجرات کے سابق پرنسپل اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما جناب محمد عارف چوہدری کل رات طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انہوں نے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ٹکٹ پر 2013 میں مرکزی سینئر نائب صدر کا انتخاب لڑا ان کی عمر تقریبا 66 برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کرکے اکتیس مارچ 2019 کو ریٹائر ہوئے وہ ماہر تعلیم اور انگریزی ادب کے نامور استاد تھے سروس کے آخر میں گورنمنٹ عبد الحق ایسوسی ایٹ کالج جلالپور جٹاں کے پرنسپل بنے اور یہاں سے ریٹائر ہوئے انہوں نے 1982 میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے انگریزی ادب میں ماسٹر کیا خوبصورت شخصیت کے مالک تھے گزشتہ تین سال سے جگر کے سرطان میں مبتلا تھے بہت علاج کروایا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی کے مصداق یہ سفر موت پہ منتج ہوا آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی ان کے یوں بچھڑنے پر غمزدہ ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ و ناروال کو ٹرانسفر کرکے کالجز میں تعینات کر دیا گیا

Ittehad

چیرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کی تقریب پذیرائی

Ittehad

آج ضلع لاہور میں عرس حضرت لعل حسین کی بنا پر مقامی تعطیل ہے۔

Ittehad

Leave a Comment