گوجرہ کے عربی کے لیکچرر فریاد علی کے خلاف فیمیل سٹوڈنٹ کو فزیکلی ہراساں کرنے کا الزام ،مسمات مہرین اقبال مینگوٹ راولپنڈی کو بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے کا الزام ہے مسمات رابعہ اقبال پر بھی بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے کا الزام اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن رائے ممتاز علی پر دھوکہ دہی کے الزام میں انکوئری شروع کی گئی ہے جبکہ زبیدہ یوسف ایسوسی ایٹ پروفیسر حافظ آباد ،راحیلہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی کوٹ رادھا کشن قصور ،عارفہ زہرا اسسٹنٹ پروفیسر اردو منڈی فیض آباد اور مسمات فرہین اسد اسسٹنٹ پروفیسر ہوم اکنامکس گرلز کالج عید گاہ روڈ فیصل آباد کو سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے دفتر ذاتی طور پر پیش ہوکر موقف بیان کی سہولت دی گئی ہے
لاہور ( خبر نگار) مختلف کالجز میں تعینات چار مرد و خواتین اساتذہ پر مختلف الزامات عائد کیے جانے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوئری شروع کی جا رہی ہے جبکہ چار کالج اساتذہ کو پرسنل ہیرنگ کے لیے آج دو دسمبر 2025 کو سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے
Mr.-Faryad-Ali Ms.-Mehreen-Iqbal Ms.-Rabia-Iqbal Rai-Mumtaz-Ali Personal-Hearing-of-Various-Offers-1