2022 Akhbaar Latest News Press Releases

مرکزی پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ۔اہم فیصلے کیے گئے

اجلاس میں متفقہ طور پر دھرنے کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ کیا گیا  اتفاق رائے سے مختلف کمیٹیوں کی منظوری دی گئی

گورنمنٹ دیال سنگھ گریجویٹ کالج لاہور میں مرکزی پے پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سات مارچ کے دھرنا کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں لاہور ،گوجرانوالہ اور  شیخوپورہ سے مرکزی کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔جن میں جہانزیب ڈھلوں، اشتیاق جٹھول، ڈاکٹر سلیم، میڈم وجیہہ اور میڈم رابعہ موجود تھے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کے کنوینر چودھری غلام مرتضیٰ نے کی۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ احمد ندیم ، مرکزی نائب صدر خاتون فائزہ رعنا ، پی پی ایل اے سرگودھا ڈویژن کے صدر حافظ رمضان اور لاہور ڈویژن کے نائب صدر جاوید بھٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اس موقع پر اتحاد اساتذہ کے سینئر رہنما چوہدری غلام مصطفی بھی مدعو تھے۔لاہور کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ناصر ادیب، حسن رشید، شوکت حیات، اظہر حسین، ضیاء المصطفی، شمائلہ حسین اور دیگر شرکاء بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں تمام شرکاء نے اتفاق راۓ سے طے کیا کہ دھرنا پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دیا جائے گا۔ دھرنے کی مجوزہ تاریخ 7 مارچ کی حتمی منظوری دی گئی۔  دھرنے کے انتظامات  اور دیگر امور کے لیے اتفاق رائے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ان کمیٹیوں میں مذاکراتی کمیٹی ، دھرنا مینجمنٹ کمیٹی ، فنانس کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی شامل ہیں۔

Related posts

احساسِ انڈر گریجویٹ وظائف پروگرام 2020 فیز ٹو

Ittehad

دس اگست تک یونیورسٹی ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا ہوگا ڈاکٹر احتشام جنرل سیکرٹری فپواسا

Ittehad

مرکزی  رہنما اتحاد اساتذہ ملک محمد امیر عرف لالہ میرو انتہائی تکلیف میں ہیں ۔اساتذہ برادری سے خصوصی دعا کی اپیل

Ittehad

Leave a Comment