اگر آپ اس سکیل میں چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ سے ہیں تو آپ سالانہ انکریمنٹ کے حقدار ہیں
لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ رولز کے مطابق گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ از خود جمع کر دی جاتی ہے اگر آپ سکیل کی سیلنگ کو پہنچ چکے ہیں تو یہ پرسنل پے کی صورت میں انکریمنٹ جمع ہو جاتی ہے مگر بعض اضلاع میں عملہ اپنے مخصوص مفاد کی خاطر اسے روک دیتا ہے اور مشہور کر دیتے ہیں کہ اس کےیے درخواست دینا ضروری ہے اور اس کا معاوضہ لیے بغیر نہیں کرتے لہذا آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے


