لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام ڈویژنوں کے ڈائریکٹر کو لیٹر بھجوایا ہے کہ ڈائریکٹر راولپنڈی ۔ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈائریکٹر سرگودھا اور ڈائریکٹر گوجرانولہ کی پوسٹس خالی پڑی ہیں ان پر ایل امیدواران کی تقرری کے لیے اپنے ڈویژن سے شارٹ لسٹنگ کے بعد پانچ اوپری امیدواران کے ناموں کا پینل ستائیس مارچ تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو بھیج دیں ۔اکیس مارچ کی شام کو جاری ہوئی والے اس لیٹر کو ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی کے ایما پر طلب کیا ہے اور اوپر اس پر موسٹ ارجنٹ لکھا ہے