2022 HED News Latest News Obituary

انتقال پر ملال۔  ———- اظہارِ تعزیت ———-صدمات

اتحاد اساتذہ کے سرگرم رکن اور سابق پروفیسر محمد اکرم حجازی انتقال کرگئے 

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے شعبہ اردو کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد اکرم حجازی گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم محمد اکرم حجازی کی عمر تقریباً اڑسٹھ برس تھی اور وہ گیارہ مئی دو ہزار سولہ کو گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان سے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائر ہوئے مرحوم اتحاد اساتذہ کے سرگرم رکن تھے انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر سلیکشن کے بعد چوبیس مئی  انیس سو ستاسی کو تدریسی سفر کا آغاز کیا جہاں سے انہیں چوبیس  اگست دو ہزار ایک میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رحیم یار خان تعینات کر دیاگیا وہ چوبیس اکتوبر دو ہزار دو تک فرائض انجام دیتے رہے اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے پر انہیں گورنمنٹ کالج صادق آباد تعینات کر دیا گیا جہاں وہ پچیس اکتوبر دو ہزار دو سے چوبیس فروری دو ہزار تیرہ تک رہے ایسوسی ایٹ پروفیسر کےعہدے پر ترقی ملی تو پچیس فروری دو ہزار تیرہ کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم خان تعینات کردیا گیا مدت ملازمت مکمل ہونے پر گیارہ مئی دو ہزار سولہ کو یہاں سے ہی ریٹائر ہوئے مرحوم ایک عمدہ صفات کے حامل انسان تھےاتحاد اساتذہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے 

پروفیسر انور جلال انتقال کر گئے 

اٹک (نمائندہ خصوصی)اردو ادب کے معروف استاد پروفیسر انور جلال تئیس اکتوبر دو ہزار بائیس کو قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا  بیاسی برس تھی انہوں نے1967میں تدریس کا آغاز کیا گورنمنٹ کالج اٹک کے آج کے اساتذہ میں سے بیشتر بلا واسطہ اور بالواسطہ ان کے کے فیض سے سیراب ہوئے  24اکتوبر کو ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ماجد بھٹی  وائس پرنسپل پروفیسر محمد امین ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر خالد جاوید صدیقی کے علاؤہ بڑی تعداد میں کالج اساتذہ نے شرکت کی 

کامرس کالج فیصل آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر ادریس احمد رندھاوا وفات پا گئے

فیصل آباد (نمایندہ خصوصی) گورنمنٹ میونسپل کالج فیصل آباد کے شعبہ اسلامیات کے ریٹائرڈ پروفیسر ادریس احمد رندھاوا گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے بوقت انتقال وہ زندگی کی ستر بہاریں گزار چکے تھے وہ ایک متقی پرہیز گار اور شریف النفس انسان تھے جوانی میں پاک فوج میں بھرتی ہوگئے وہاں رہ کر تعلیم حاصل کی اور ادھیٹر عمری میں میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں آئے اگرچہ اس محکمہ میں ان کی نوکری کا دورانیہ اتنا طویل نہیں مگر انہوں نے محنت اور تعلیم سے لگن کے باعث طلبا کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے اور بلند پایہ اخلاق سے اپنے ساتھی اساتذہ کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے اتحاد اساتذہ کے ساتھی ان کے لیے دعاگو ہیں کہ آللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین اور انہیں جنت میں بلند مقام عطا فرمائے 

مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ اور قایم مقام صدر پپلا ملتان ڈویژن قیصر سجاد کو صدمہ

لودھراں (نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور پپلا ملتان ڈویژن کے قائم مقام صدر پروفیسر قیصر سجاد کی ساس آج انتقال فرما گئیں ان کی نماز جنازہ لودھراں میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے دوستوں نے قیصر سجاد سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کو مینول جوائن  کروایا جائے

Ittehad

جنرل ایجوکیشن کے پانچ اور کامرس کے تین کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

 سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر تعلیم ملکر پے پروٹیکشن کو ممکن بنوائیں گے اور وزیر اعلی اس کا اعلان کریں گے

Ittehad

Leave a Comment