2024 HED News Latest News

پنجاب کی سات جامعات کے مستقل وائس چانسلر تعینات

ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پنجاب یونیورسٹی ،ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کو بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،ڈاکثر عامر اعظم خان کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان ،ڈاکٹر عاکف عامر چوہدری کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،ڈاکٹر عنایت اللہ خان کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا ،انجینئر پروفیسر احمد شجاع کو یونیورسٹی آف گجرات ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورتعینات کر دیا گیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ). پنجاب کی سات سرکاری یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا گزشتہ ماہ درخواست دہندگان میں سے شاٹ لسٹنگ کر کے اوپری نمبرز حاصل کرنے والوں منتخب کیا سرچ کمیٹیوں نے ان شاٹ لسٹڈامیدواران کے انٹرویو کرکے ہر یونیورسٹی کے لیے تین تین امیدواران منتخب کیے بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ان کے انٹرویو کر کے ایک ایک نام فائنل کیا جسے منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو بجھوایا گیا منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جن اصحاب کو وائس چانسلر کے چنا گیا ان کے اسماء گرامی اور یونیورسٹی جہاں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے اسماء گرامی درج ہیں ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پنجاب یونیورسٹی ،ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کو بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان،ڈاکثر عامر اعظم خان کو خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان ،ڈاکٹر عاکف عامر چوہدری کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،ڈاکٹر عنایت اللہ خان کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا ،انجینئر پروفیسر احمد شجاع کو یونیورسٹی آف گجرات ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورتعینات کر دیا گیاپنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی عہدے پر تعینات ہونے والے ڈاکٹر محمد علی شاہ شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے استاد ہیں اور حال میں بطور پرو وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کام کر رہے تھے وہ ایک منجھے ہوئے منتظم اور ماہر تعلیم ہیں اس سے قبل وہ بطور وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اور فیصل آباد یونیورسٹی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ایک عرصہ بعد پنجاب یونیورسٹی کو ایک جماعتی تعصبات سے بالا تر ہو کر کام کرنے والا ماہر تعلیم میسر آیا ہے اگر انہیں کام کرنے دیا۔گیا تو یہ یونیورسٹی کی آپ گریڈیشن کے لیے مفید ثابت ہوں گے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان محمد افضل چھٹہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

تاریخ تعیناتی سے سروس شمار کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے روانہ

Ittehad

دھرنا جاری ہے — سازشی عناصر کے گمراہ کن پروپیگنڈہ میں مت آئیں ۔۔اس بارے میں فیصلہ صرف پے پروٹیکشن کمیٹی ہی کر سکتی ہے

Ittehad

Leave a Comment