2023 Latest News Press Releases

الیکشن کمیشن کو خط کہ پرموشن کرنے دیں ملازمین کو دھوکہ دینا ہے

الیکشن ایکٹ 2017 صرف اس وقت صرف پوسٹنگ/ٹرانسفر پر پابندی کا کہتا ہے جب الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہو اور یہاں تو الیکشن ہی نہیں ہو رہا 

اتحاد اساتذہ و پپلا نے سیکریٹری ایجوکیشن و سیکرٹری سروسز سے استفسار کیا ہے تو رٹا ہوا جواب دے رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہوا ہے جواب آئے گا تو کر دیں گے مل کے ڈھونگ رچایا ہوا ہے اصل جواب یہ ہے کہ کرنا نہیں چاہتے 

لاہور (نمائندہ خصوصی) خبر یہ ہے کہ اتحاد اور پی پی ایل اے کے مشترکہ فدد نے صوبائی سیکرٹری سروسز سے ملاقات کی اور انہیں سے استفسار کیا کیا کہ اکتوبر میں پی ایس بی ون میں ترقی پانے والے مرد و خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیسز کے منٹس وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری بھی حاصل کر چکے ہیں ان کی ترقی و پوسٹنگ کے نوٹیفیکیشن جاری کیوں نہیں ہو رہے 29 دسمبر 2022 کو ہونے والی  پی ایس بی ٹو میں اسسٹنٹ سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے ترقی پانے والی پانچسو سے زائد خواتین کے منٹس کیونکر جاری نہیں ہو پا رہے اگلی پی ایس بی اور ڈی پی سی کیونکر روک دی گئی ہیں تو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ہوں یا سیکرٹری سروسز ہوں ایک ہی رٹا ہوا جواب دیتے ہیی۔کہ الیکشن کمیشن نے پوسٹنگ / ٹرانسفر پر پابندی لگا رکھی ہے ان سے اجازت مانگی ہے جونہی  جواب دیں گے ہم یہ تمام کام کر دیں گے اصل بات یہ ہے کہ  ان تمام کے بارے میں سوال ہی کیوں کیا گیا ہے خط کیوں لکھے گئے ہیں ان کو تو کوئی روک ہی نہیں رہا تھا ایکٹ صرف اس وقت پوسٹنگ ٹرانسفر۔پر پابندی عائد کرتا ہے جب الیکشن شیڈول جاری ہو چکا ہو پرموشنز کرنے اور منٹس کے اجراء پر پابندی عائد نہیں کریا  اور نئی بات یہ ہے کہ اب تو الیکشن بھی نہیں ہو رہے  تو کون سا سوال اور کون سا خواب  ذرائع کے مطابق اندرونی طور پر یہ طے کیا گیا ہے کہ جون تک پرموشنز کو روکنا ہے پیسے بچانا ہیں

Related posts

کسی کو 15 اگست سے سکول کھولنے نہیں دیں گے سندھ حکومت

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ محمد امیر حمزہ ورک مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

خواتین اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کو کالج اوقات کے بعد روکنے پر پابندی

Ittehad

Leave a Comment