2025 HED News Latest News

ترمیم شدہ نیا ٹرانسفر شیڈول جاری ،چار سے سات اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی

آٹھ اگست کو سیس پر میرٹ لسٹیں لگائی جائیں گی نو اور دس تاریخ کو شکایات سن کر انہیں دور کیا جائے گا اور ان پر فیصلوں کا اعلان گیارہ اگست کو کیا جائے گا بارہ اگست کو ٹرانسفر آرڈرز جاری کر دئیے جائیں گے تیرہ سے سولہ اگست تک ریلیونگ/ جواننگ ہو سکے گی

آج سارا دن درخواستیں موصول کی جاتی رہیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) اکتیس جولائی کو جاری ہونے والا اوپن میرٹ شیڈول جو کمپیشنیٹ آسامیوں پر ٹرانسفر کرنے کی خاطر ملتوی کر دیا گیا تھا نئے ترمیم شدہ شیڈول اس کی جگہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہارڈ شپ کی بنیاد پر ٹرانسفر کا سلسلہ جاری ہے اور بقول وزیر تعلیم رانا سکندر حیات یہ سارا سال جاری ہی رہے گا ان لائن پورٹل بھی کھلا ہے اور دستی درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں ہارڈ شپ پر درخواستیں آج بڑے پیمانے پر وصول کی گئیں سپشل سیکرٹری کا عملہ یہ وصول کرتا رہا بے سہارا امیدواران کو میرٹ پر ڈال دیا جائے گا یہ درخواستیں آج چار سے سات اگست تک موصول کی جائیں گی ایک میرٹ لسٹ بنا کر آٹھ اگست کو سیس پر ڈال دی جائے گی جس پر اعتراضات نو اور دس اگست تک سنے جائیں گے اور ان کے فیصلوں کا اعلان گیارہ اگست کو کر کے حتمی لسٹ جاری ہو جائے گی بارہ اگست کو ٹرانسفر آرڈرز جاری ہوں گے اور ریلیونگ و جوائننگ کے لیے تیرہ سے سولہ اگست کا وقت دیا جائے گا

Related posts

سابق جنرل سیکرٹری پیپلا ساہیوال ڈویژن و رہنما اتحاد اساتذہ پیر سید نوید الحسن گیلانی انتقال کر گئے

Ittehad

خیبر پختونخواہ کا محکمہ ایجوکیشن نیب کی زد میں

Ittehad

سابقہ پی ایل ٹی میں اپنی ٹریننگ کا موقع ضائع کرنے والوں کو دوسرا موقع 

Ittehad

Leave a Comment