گورنمنٹ علمدار حسین کالج کےاردو ادب کے ریٹائرڈ ایسوسی پروفیسر ۔سابق وائس پرنسپل و کنٹرولر کالج مذکورہ مختار احمد مورخہ بیس مئی بروز جمعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً ترسٹھ برس تھی دس بارہ روز قبل انہیں تکلیف قلب کی بنا پر ہسپتال داخل کروایا گیا ان کی سٹنٹ ڈال کر دل کی شریان کھول دی گئی اور ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا انیس مئی کو دوبارہ تکلیف ہوئی اور اس مرتبہ نامراد مرض جان لیوا ثابت ہوا مرحوم ایک خوش مزاج اور انسان دوست شخصیت تھے اوائل سروس سے ہی اتحاد اساتذہ سے منسلک ہوئے اور آخر تک وابستہ رہے مرحوم نے انیس سو ستاسی کے بیج میں سلیکشن کے بعد گورنمنٹ کالج منڈی بہا الدین سے تدریسی سفر کا آغاز کیا ٹرانسفر ہو کر اپنے ڈویژن ملتان تو آگئے مگر کچھ عرصہ انہیں گورنمنٹ کالج میاں چنوں میں خدمات انجام دینا پڑیں انیس سو ترانوے میں گورنمنٹ علمدار حسین کالج ملتان چلے آئے اور بقیہ سروس وہاں ہی گزار دی مدت ملازمت مکمل کر کے تین جنوری دو ہزار اٹھارہ کو یہاں سے باعزت طور پر ریٹائر ہوئے مرحوم خوش وخرم اور مطمعن زندگی گزار رہے تھے کہ اس مرض نے زندگی میں ارتعاش پیدا کیا اور بیس مئی کو ہم سے چھین کے لے گئی مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں بڑا بیٹا ٹیکسٹائل انجینیر ہے اور فیصل آباد میں ایک اچھی جاب کر رہا ہے دوسرے بیٹے نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کی ہے اور متعلقہ شعبے میں روزگار سے وابستہ ہے البتہ سب سے چھوٹی صاحب زادی ابھی زیر تعلیم ہے اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے ان کی مشکلات میں آسانیاں فرمائے مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین