2024 Obituary Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان مہر ظہور عالم تھند ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لیہ ۔.اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی و رہنما ریٹائرز پروفیسر مہر ظہور عالم تھند جو کل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے سٹرک کراس کرتے ہوئے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے انہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں لیہ ہسپتال والوں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا وہاں رات تقریباً گیارہ بجے ان کے ایمرجنسی آپریشن کا فیصلہ ہوا جو کامیاب نہ ہو سکا اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے ان کی میت کو ان کے آبائی گاؤں 127 ٹی ڈی اے لیہ میں پہنچ چکی ہے جہاں بعد از نماز ظہر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی احباب۔سے ان کے درجات کی بلندی کی درخواست کی جاتی ہے۔ مرحوم کی عمر تقریباً 64 برس تھی اور وہ 2020 میں مدتلازمت مکمل کر کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چوبارہ سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے لیہ میں ان کا شمار ترقی پسند ،صاحب بصیرت اور صاحب رائے شخصیات میں ہوتا ہے انہوں نے 1981-83 کےبیج میں بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے سیاسیات کیا کالج لیکچرر سیاسیات کے طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن جوائن کیا تو اپنے مزاج و فکر کے مطابق اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے وہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے ان چند ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے ڈیرہ ڈویژن میں پارٹی کو منظم کرنے کے لیے انتھک محنت کی مرکزی رہنما لالہ میرو کی بطورِ ڈویژنل صدر ڈیرہ غازی خان بننے میں ان کا بڑا حصہ ہے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اتحاد اساتذہ پاکستان کو وقت دیتے تھے اس کے علاؤہ مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان و معروف دانشور ڈاکٹر مزمل حسین کے ساتھ مل کر سیاسی ،ادبی اور رفاعی تنظیموں میں سرگرم رہتے تھے موت کے دن تک صحت مند چاق وچوبند تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

Related posts

سرکاری ملازم اب براہ راست محکمے کے خلاف دعویٰ دائر نہیں کر سکے گا پہلے رجوع کرنا ہوگا

Ittehad

سرکاری ملازمین آج پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں اور ساتھیوں کی رہائی کیلیے مظاہرہ کریں گے

Ittehad

کس سرکاری ملازم کی تنخواہ میں دسمبر کی انکریمنٹ سے کتنا اضافہ ہوگا

Ittehad

Leave a Comment