2023 Latest News Press Releases

لیو انکشمنٹ پر نہ کوئی حکم امتناعی ہے نہ نوٹیفکیشن ختم کرنے کا حکم محض شنوائی کی ہدایت ہے

بعض عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر غلط  رنگ دے سیاسی مقاصد حاصل کیے اور بعض نے سادگی میں اسے فارورڈ کرتے رہے 

لاہور ( نمائندہ خصوصی لیو انکشمنٹ کی رقم کم کر دینے پر مختلف تنظیمیں سر اپا احتجاج ہیں دھرنے اور ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں کسی ملازمین کے گروپ نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر دی اس پر عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین نے جو محکمانہ ریپریزنٹیشن کی ہے اس پرملازمین کا موقف سناجائے اور رولز اور قوانین کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے یہ نہ تو کوئی حکم امتناعی ہےنہ کوئی نوٹیفکیشن کو کینسل کرنے کا کوئی حکمنامہ  مگر یار لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس ہدایت نامے کو پڑھےبغیرمشہور کر دیا ہےک حکم امتناعی جاری ہو گیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ایک دوسرےکو فارورڈ کر کر کے ایک ماحول بنا دیا کہ مسلہ حل ہو گیا ہے احتجاج کی ضرورت  نہیں لہذا کم لوگ بائیس تاریخ کو احتجاج کے لیے آئے ایک تو موسم بھی کافی گرم تھا دوسرے اس ابہام نے کام کیا گزارش ہے کہ سب ایک سے بڑھ کر ایک پڑھا لکھا ساتھی ہے جو چیز شئیر ہو رہی ہو اس کے مندرجات پر غور فرما لیا کریں

Related posts

پانچ رکنی آڈٹ ٹیم ڈاکٹر تحسین رزاق کی سربراہی میں لاہور کے اکیس مردانہ و زنانہ کالجوں کا محکمانہ اندرونی آڈٹ کرئے گی

Ittehad

ڈاکٹر محمد علی بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے پر وائس چانسلر مقرر

Ittehad

پنجاب پبلک سروس کمیشن: ملتوی کئے گئے انٹرویوز کا آغاز

Ittehad

Leave a Comment