2024 HED News Latest News

پرنسپلز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

ذرائع کے مطابق پہلے درخواست کنندگان کی اکثریت حکام کو پسند نہیں پسند کے امیدواران ڈھونڈنے کے لیے تاریخ میں سترہ سے بیس ستمبر تک توسیع دی گئی ہے

 لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کچھ روز قبل دو اشتہار اپنے اندرونی ان لائن سسٹم کے ذریعے دیئے ایک میں مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدواران سے پنجاب کے مختلف کالجز میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر درخواستیں طلب کی گئیں دوسرے میں طے شدہ اہلیت کے حامل امیدواران سے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں اہل امیدواران نے درخواستیں دی بھی مگر ان کا جائزہ لینے کے بعد حکام نے فیصلہ کیا کہ یہ ناکافی بھی ہیں اور ہمیں پسند بھی نہیں لہذا حکومتی معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کی تلاش کا دائرہ کار بڑھانے کی خاطر درخواستیں دینے کی تواریخ میں توسیع دی جائے اب اس کے لیے سترہ سے بیس ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ایک امیدوارجو عارضی طور پر بطور ڈویژنل ڈائریکٹر کام بھی کر رہے ہیں کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مقابلے میں آنے والوں کو دھمکا رہے ہیں کہ ابھی آپ کی سالانہ رپورٹ میرے پاس ہے آپ کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں

Related posts

تین سو بارہ مرد لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا گئے نوٹیفیکیشن جاری 

Ittehad

ڈی پی آئی آفیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ کی اسامی پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب

Ittehad

مرداسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن کیسز پی ایس بی ٹو میں پیش کیے سکتے ہیں ۔۔لا ڈیپارٹمنٹ نے ہائر ایجوکیشن کے خط کا جواب بھجوا دیا

Ittehad

Leave a Comment