2021 HED News Latest News

گریڈ بیس کی ترقی رینج والی خواتین اور کارکنان توجہ فرمائیں

جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ گریڈ میں ترقی کے مرد و خواتین کی سیٹوں کا تعین کیا جا چکا ہے ایک سو انیس خواتین اور پچاسی مرد حضرات نے گریڈ انیس سے گریڈ بیس میں ترقی پا کر پروفیسر کے عہدے حاصل کرنا ہیں حسب سابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی تیاری اس سلسلے میں سست روی کا شکار ہے اگرچہ گریڈ انیس کی سنیارٹی لسٹ گزشتہ برس جنوری میں شائع کی گئی تھی مگر اس میں ایک سال گزر جانے کے باوجود کمیاں خامیاں دور نہیں کی گیں اس کا مطالعہ کر کے اپ اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ بہت زیادہ کالم ادھورے اور نامکمل ہیں بہت سی خواتین کا تاریخ پیدائش کا کالم خالی ہے بے شمار کی جائے تعیناتی کا پتہ نہیں اس ضمن میں متعلقہ لوگوں کے علاؤہ دیگر تمام افراد کی ضرورت ہوتی ہے جن کے علم میں ہوتا ہے کہ یہ محترمہ یا صاحب تو سرے سے موجود ہی نہیں یا درج جائے تعیناتی سے ٹرانسفر ہو کر کہیں اور جا چکے ہیں کسی دوسرے کالج یا دوسرے ڈویژن میں یا بیرون ملک یا لمبی چھٹی پر ۔سنیارٹی لسٹ دیکھ کر ایسی تمام انفارمیشن فراہم کریں تاکہ کیسز جلد مکمل ہو کر بر وقت ارسال کیے جا سکیں ایک اور اہم بات جو آپ سب کے علم میں ہونا چاہئے کہ ریٹائرمنٹ کے قریب لوگ ٹریننگ سے مستثنیٰ ہیں دوسری تمام خواتین کو ٹریننگ پروگرام کی اطلاع جلد فراہم کی جا رہی ہے اور ان لائن لنک بھجوا یا جا رہا ہے مرد ایسوسی کی سنیارٹی لسٹ پہ کام ہو رہا ہے جو بہت جلد مکمل کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے اس کے بعد مطلوبہ کیسز جلد مکمل کروائے جائیں گے آپ کے منتخب نمائندے اس عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں آپ سب بھی اس میں تعاون فرمائیں

Current-Final-Seniority-Asso.-Prof.-Female-15-01-20-Final-1

Related posts

صوبائی وزراء سے لیکر اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں خود کئی سوفیصد اور کئی گنا  اضافہ کر لیا

Ittehad

۔اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں مون سون شجر کاری مہم 2021کی شروعات

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ بینش خان رتھ نے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

Ittehad

Leave a Comment