2021 Akhbaar Latest News

پندرہ سال بعدکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی سابقہ حثیت بحال

گورنر پنجاب نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق پندرہ سال  کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی سابقہ حثیت کو بحال کر دیا ہے وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ نئے  اور پرانے ممبران فیکلٹی کا مطالبہ تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی ایک سو پچاس سالہ تاریخ حثیت یونیورسٹی بننے سے مسخ ہوئی جسے بحال کیا جائے میڈیکل کالج کو خودمختاری حاصل ہوگئی اور ایک چھ رکنی بورڈ آف گورنرز قائم ہو گا جو اس کا انتظام و انصرام چلائے گا تاہم کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی بدستور کام کرتی رہے اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اس یونیورسٹی کا اجزائی( کنسیٹیونٹ)۔   کالج کہلائے گا آرڈینس فوری طور پر اس لیے جاری کرنا پڑا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو رہا تھا اس معاملے کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ کو تبدیل کر دیا جائے گا  میو ہسپتال لاہور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر کام کرئے گا جن چھ اراکین کو بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کیا گیا ہے  ان میں ہیلتھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمود شوکت ۔پروفیسر تراب علی ،اسامہ صدیق، اکرام الحق، عارف سعید  اور ڈاکٹر عامر علی شامل ہونگے

Related posts

تیرہ پی ایچ ڈی اور دس ایم فل کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس کا نوٹیفکیشن

Ittehad

سرگودھا ڈویژن کے ماہانہ اجلاس میں مرکزی لیڈرشپ کی کارکردگی کو سراہا گیا سست پرموشن کے عمل پر اظہار تشویش

Ittehad

راولپنڈی کے مردانہ کالجوں میں پرنسپلز کے انتالیس امیدواروں کو کال لیٹر جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment