2022 Latest News

علمی و فکری نشست میں ڈاکٹر تیمور رحمن کی بطور مہمان مقرر شرکت

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کا تیسرا پروگرام تھا

دیال سنگھ کالج کے سٹاف روم میں علمی و فکری نشست کا انعقاد ہوا۔ اس کا اہتمام اتحاد اساتزہ پاکستان نے کیا تھا۔ 30 جولائی کی نشست میں بائیں بازو کے معروف دانشور ڈاکٹر تیمور رحمن نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا پروگرام تھا۔

علمی و فکری نشست کی صدارت اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر عارف نے کی۔ نظامت کے فرائض حسن رشید نے انجام دئیے۔ پروگرام کے شرکاء میں فائزہ رعنا، غلام مصطفی، پروفیسر ظفر خان، حافظ عبدالخالق ندیم، رانا اسلم پرویز، طارق خان، الطاف الرحمن ملک، سید ناصر علی شاہ، احتشام علی، جاوید بھٹی، ضیاء المصطفی، حسن شہریار، وقاص احمد شہباز، احمد شہزاد، ناصر صدیقی، نجم الدین فارانی، عامر چوہدری، شفیق بٹ اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر تیمور رحمن نے واضح کیا کہ چین، ویت نام اور لائوس نے بھی سوشلسٹ نظام معیشت کے حصول کے لئے وہی ماڈل اختیار کیا جو سوویت یونین میں لینن کے دور حکومت میں اختیار کیا گیا۔ جسے انہوں نے نیو اکنامک پالیسی کا نام دیا اور پسماندہ صنعتی ممالک میں صنعتئ ترقی کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں گوشواروں اور گراف کی مدد سے یہ بھی سمجھایا کہ سوشلسٹ ممالک میں ترقی کی شرح مستحکم رہتی ہے۔ ویت نام ،چین اور روس نے گزشتہ کئی سالوں سے شرح نمو کو 9 اور 10 فیصد کے درمیان برقرار رکھا ہے۔ جو کسی بھی سرمایہ دار ملک سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹر تیمور رحمن کی گفتگو کے بعد غلام مصطفی، فائزہ رعنا، جاوید بھٹی اور ناصر صدیقی نے اپنا نقطہ نظر رکھا اور سوالات کئے۔ اس طرح یہ سیر حاصل نشست اختتام پزیر ہوئی۔

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کے پوسٹنگ آرڈرز جاری 

Ittehad

لاہور اور سرگودھا ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ٹرانسفر

Ittehad

لاہور والوں نے ایک شام ملتان کے دانشور پروفیسر مقبول گیلانی کے ساتھ منائی

Ittehad

Leave a Comment