بعض عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے سیاسی مقاصد حاصل کیے اور بعض نے سادگی میں اسے فارورڈ کرتے رہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی لیو انکشمنٹ کی رقم کم کر دینے پر مختلف تنظیمیں سر اپا احتجاج ہیں دھرنے اور ریلیاں منعقد ہو رہی ہیں کسی ملازمین کے گروپ نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر دی اس پر عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین نے جو محکمانہ ریپریزنٹیشن کی ہے اس پرملازمین کا موقف سناجائے اور رولز اور قوانین کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے یہ نہ تو کوئی حکم امتناعی ہےنہ کوئی نوٹیفکیشن کو کینسل کرنے کا کوئی حکمنامہ مگر یار لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس ہدایت نامے کو پڑھےبغیرمشہور کر دیا ہےک حکم امتناعی جاری ہو گیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ایک دوسرےکو فارورڈ کر کر کے ایک ماحول بنا دیا کہ مسلہ حل ہو گیا ہے احتجاج کی ضرورت نہیں لہذا کم لوگ بائیس تاریخ کو احتجاج کے لیے آئے ایک تو موسم بھی کافی گرم تھا دوسرے اس ابہام نے کام کیا گزارش ہے کہ سب ایک سے بڑھ کر ایک پڑھا لکھا ساتھی ہے جو چیز شئیر ہو رہی ہو اس کے مندرجات پر غور فرما لیا کریں