2021 Akhbaar Latest News

رہنما اتحاد اساتذہ محمد تبسم رسول مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے

فیصل آباد سے اتحاد اساتذہ پاکستان کی آن بان اور شان پروفیسر محمد تبسم رسول آج مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے وہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج فیصل آباد کے شعبہ شماریات سے وابستہ تھے اج کالج سے فارغ ہوئے تو پورا کالج اداس تھا دوست تو دوست ہوتے ہی ہیں مگر یہاں تو ان کے سیاسی مخالفین بھی ان سے جدائی سے پریشان نظر آ رہے تھے خوش مزاج ۔خوش گفتار ۔ملنسار اور ہر ایک کے کام آنے والا ان کی شخصیت کی وہ صفات ہیں جن کا ہر کوئی معترف تھا اور ان سے محروم نہیں ہونا چاہتا تھا محترم تبسم رسول نے اپنے کیریئر کا آغاز ستائیس دسمبر انیس سو چھیاسی سے پطور لیکچرر شماریات گورنمنٹ کالج جھنگ سے کیا وہاں وہ 1994 تک رہے پھر ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ کالج سمندری ا گئے جہاں وہ 2010 تک رہے پھر ٹرانسفر ہو کر  گورنمنٹ اسلامیہ کالج فیصل آباد چلے آئے اور چھبیس اگست دو ہزار اکیس کو مدت ملازمت کی تکمیل پر وہاں سے ریٹائر ہوئے انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ سکالر ہیں جنہوں نے پورے ملک میں سب سے پہلے شماریات میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ روز اول سے ہماری رفاقت میں رہے ہمشہ اتحاد اساتذہ کے ساتھ رہے اساتذہ برادری کی حقوقِ کے حصول کی جد و جہد میں ہراول دستے کا کام کیا ان کی انہیں خدمات کی بدولت اتحاد اساتذہ فیصل آباد میں مضبوط تر مضبوط تر ہوتی گئی سرکاری ملازمت سے تو ساٹھ برس کو پہنچ کر ریٹائر ہونا ہی تھا لیکن اتحاد اساتذہ سے وہ کھبی ریٹائر نہیں ہونگے اور نوجوان ساتھیوں کی راہنمائی کرتے رہیں گے اللہ انہیں صحت و زندگی دے اور ہمشہ خوش وخرم رہیں

Related posts

عزت مآب یاسر ہمایوں صاحب ۔۔کچھ مراد راس سے ہی سیکھ لیں

Ittehad

نامور شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر آفتاب اقبال شمیم وفات پاگئے

Ittehad

  چھ تعلیمی بورڈوں کے چیرمینز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

Leave a Comment