اتحاد اساتذہ کی جانب سے ایک پمفلٹ جاری کیا گیا ہے جس میں اتحاد اساتذہ کی چالیس سالہ تاریخ میں منتخب ہوئے والی ایسوسی ایشنوں کے قائدین کی جدو جہد اور حاصلات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ہے پرانے ساتھی تو اس جدو جہد سے بخوبی واقف ہیں مگر جو ساتھی اس سفر میں بعد میں شا مل ہوئے ان کے علم میں لانا کہ حالات کتنے بھی نامساعد رہے ہوں نڈر ،بے خوف اور جرات مند قائدین نے حالات کا مقابلہ کیا اس پمفلٹ کا مقصد ہے