طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری سے سپورٹس کے انعقاد کی اجازت لینے آئے ایس او پی اختیار کرنے پر اختلاف ہوا تو طلبہ نے گالیاں دیں اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی امن عامہ کے لیے پولیس سے مدد طلب کر لی گئی ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی )آج پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر عبد القیوم چوہدری کو گالیاں دی اور ان کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی طلبہ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے درمیان کھیلوں کے انعقاد پر ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر ہوا ڈائریکٹر موصوف نے جو کھیلوں کے انعقاد کی اجازت کو ایس او پیز کے تقاضوں کے مطابق کروانے کی بات کر رہے تھے کہ اس پر طلبہ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے پروفیسر کو گالیاں دینا شروع کر دیں کچھ لوگوں نے دفتر کے شیشے اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ شروع کر دی پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو مدد کے لیے بلوا لیا تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے سخت ایس او پیز (سٹینڈرڈ آپریٹنگ پرسیجر ) بنا رکھے ہیں جن کی پابندی اور تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں ان میں سے کچھ پورے کرنا ان طلبہ کے لیے ممکن نہیں تھا اور وہ دھونس سے اجازت چاہتے تھے اور وہ اس کی باقاعدہ تیاری کر کے آئے تھے ذیل میں وڈیوز میں اس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے