2025 HED News Latest News

کل دس ستمبر کو ہونے والے پرنسپلز کے لیے انٹرویوز پھر ملتوی

انٹرویوز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا ہے آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

لاہور ( خبر نگار )دو دن قبل فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے کالجوں میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر شارٹ لسٹڈ امیدواران کوکال لیٹر جاری کر کے انہیں دس ستمبر 2025 کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ واقع نئی انارکلی لاہور مال روڈ لاہور کے کمیٹی روم میں طلب کیا گیا تھا ان انٹرویوز کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے اور اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اس بارے میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ڈائریکٹرز فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کو کہا گیا ہے کہ اس التوا بارے تمام امیدواران کوبر وقت مطلع کرنا یقینی بنالیں تاکہ وہ سفر کی خواری سے بچ جائیں

Related posts

احساس انڈر گریجویٹ سکالرش درخواست دینے کی آخری تاریخ 19 اپریل 

Ittehad

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تیرہ مرد اور نو خواتین مستقل پرنسپلز تعینات

Ittehad

اتحاد اساتذہ کے ناظرین کو سال 2023 مبارک ہو

Ittehad

Leave a Comment