زینب زاہد گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ میں کمپوٹر سائنس کا سبجیکٹ اعزازی طور پر پڑھا رہی تھی چند روز قبل بخار ہوا ڈینگی پازیٹیو آیا اورپھر موت کی خبرمل گئی
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ کی اعزازی لیکچرر محترمہ زینب زاہد ڈینگی کی زد میں آئی اور پھر انا فانا موت کے موت میں چلی گئی زینب زاہد بائیس تیس سال کی بالکل نوجوان تھی اور اعزازی طور پر بی ایس کمپوٹر سائنس کی کلاسز لے رہی تھی چند روز قبل بخار ہوا تو دو دن کالج نہیں آئی ڈیپارٹمنٹ والوں نے پتہ کروایا تو گھر والوں نے بتایا کہ بخار آنے پر ٹیسٹ کروایا ہے تو ڈینگی پازیٹیو آیا ہے انشاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی مگر خود آنے کی بجائے اس کی موت کی خبر آ گئی نامرد ڈینگی نے بچی کی جان لے لی اللہ اس کی مغفرت فرمائے
پھرموت نے مہلت نہیں دی
