2025 HED News Latest News

موسم گرما کی چھٹیوں کے فیصلے میں ایک مرتبہ پھرتبدیلی

نویں، دسویں ۔انٹر میڈیٹ ،اے اور او لیول کی کلاسز 18 اگست سے شروع ہو جائیں گی جبکہ پہلی سے آٹھویں کے لیے سکول یکم ستمبر کو کھلیں گے

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی موسم گرما کی چھٹیوں کے فیصلے میں پھر ترمیم کر دی ہے پہلے یہ سکول کالجز پندرہ اگست سے کھلنا تھے موسمی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ تبدیل کر دیا گیا اور اس کے مطابق انٹرمیڈیٹ اے لیول اور او لیول تک کے چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی پرائیویٹ مالکان کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا انہوں نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا لہذا حکومت پنجاب نے ایک درمیانہ راستہ اختیار کرتے ہوئے نویں سے انٹرمیڈیٹ ،اے لیول اور او لیول کے طلبا وطالبات کے لیے ادارے اٹھارہ اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کے لیے ادارے یکم ستمبر کو کھولے جائیں گے

Related posts

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین سنیارٹی نمبر 39 تک ترقی پا گئیں ۔۔ تمام گریڈ 19 کی پرموٹی ہیں

Ittehad

گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کےلیے کیسز طلب

Ittehad

پنجاب بھر میں ضلعی صدر مقامات پر احتجاجی ریلیاں

Ittehad

Leave a Comment