اپنے وڈیو پیغام میں موجودہ صدر پیپلا اور سابق صدر پیپلا کی اعلی حکام سے اپیل ۔بہتر تو یہ کہ اس سزا یافتہ شخص کو اے سی آر لکھنے اور کونٹر سائن اتھارٹی ختم کر کے کسی بھی سینئر پروفیسر کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے
لاہور (خبر نگار )پرموشن جلد کروانے کے لیے 2024 کی اے سی آرز جلد ازجلد لکھوانے کےیے گوجرانولہ ڈویژن میں ایک عجیب وغریب صورتحال پیدا کر دی ہے وہاں ڈویژن بھر کے پرنسپل صاحبان اور دیگر اے پی و لیکچرر کی کونٹر سائن ایک ایسے شخص نے کرنی ہے جسے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حال ہی میں بد عنوانی ثابت ہونے پر سزا دی ہے یہ شخص جس کا نام محمد زاہد ہے ایک عرصہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور قائم مقام ڈائریکٹر رہا ہے اس نے عجیب دل کی بلیک میلنگ شروع کر رکھی ہے وہ کہتا ہے فلاں نے میرے خلاف انکوائری کے دوران گواہی دی ہے وہ پہلے معافی نامہ لکھے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ورنہ اے سی آر نہیں لکھوں گا جو کرنا ہے کر لیں گوجرانولہ ڈویژن کے پیپلا کے صدر محمد انور وریاہ اور سابق صدر محمد اختر گھمن نے ایک مشترکہ وڈیو پیغام میں ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس بلیک میلنگ کا نوٹس لے اور اس سزا یافتہ سابقہ ڈائریکٹر کی اتھارٹی منسوخ کر کے کسی بھی سینئر پروفیسر کو سونپ دی جائے