2025 Latest News Press Releases

سزا یافتہ سابق ڈائریکٹر گوجرانولہ اب رپورٹ نہ لکھ کر دوسروں کو سزا دے رہا ہے حکام مداخلت کریں

اپنے وڈیو پیغام میں موجودہ صدر پیپلا اور سابق صدر پیپلا کی اعلی حکام سے اپیل ۔بہتر تو یہ کہ اس سزا یافتہ شخص کو اے سی آر لکھنے اور کونٹر سائن اتھارٹی ختم کر کے کسی بھی سینئر پروفیسر کو یہ ذمہ داری سونپ دی جائے

لاہور (خبر نگار )پرموشن جلد کروانے کے لیے 2024 کی اے سی آرز جلد ازجلد لکھوانے کےیے گوجرانولہ ڈویژن میں ایک عجیب وغریب صورتحال پیدا کر دی ہے وہاں ڈویژن بھر کے پرنسپل صاحبان اور دیگر اے پی و لیکچرر کی کونٹر سائن ایک ایسے شخص نے کرنی ہے جسے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حال ہی میں بد عنوانی ثابت ہونے پر سزا دی ہے یہ شخص جس کا نام محمد زاہد ہے ایک عرصہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور قائم مقام ڈائریکٹر رہا ہے اس نے عجیب دل کی بلیک میلنگ شروع کر رکھی ہے وہ کہتا ہے فلاں نے میرے خلاف انکوائری کے دوران گواہی دی ہے وہ پہلے معافی نامہ لکھے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ورنہ اے سی آر نہیں لکھوں گا جو کرنا ہے کر لیں گوجرانولہ ڈویژن کے پیپلا کے صدر محمد انور وریاہ اور سابق صدر محمد اختر گھمن نے ایک مشترکہ وڈیو پیغام میں ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس بلیک میلنگ کا نوٹس لے اور اس سزا یافتہ سابقہ ڈائریکٹر کی اتھارٹی منسوخ کر کے کسی بھی سینئر پروفیسر کو سونپ دی جائے

مزید وضاحت کے لیے وڈیو سنیے

Related posts

پنجاب،پینشن اور میڈیکل الائونس کم کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

Ittehad

مدت ملازمت 63سال کی جاے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Ittehad

  سال 22-21 کے لیے  جی پی ایف کی شرح منافع 12.40 فیصد  مقرر کر دی گئی 

Ittehad

Leave a Comment