لاہور ()ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےہارڈ شپ ٹرانسفرز کے لیے ہارڈ شپ ٹرانسفرز پورٹل کے قیام کا اعلان کر دیا گیا پہلے مرحلے میں جو فری سٹائل ہارڈ شپ ٹرانسفرز ہوئیں اس کا زمانے نے اتنی تنقید کی کہ خود حکومت کے ارباب اختیار کو اس کے لیے ایک انکوئری کمیٹی بنانا پڑی اگرچہ اس کی کوئی منفی رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن عوام کے عام ہارڈ شپ کیسز کی باقاعدہ سیکروٹنی ہوگی نمبرنگ ہوگی اور امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا فری سٹائل ہارڈ شپ مرحلے کے بعد جو درخواستیں ائیں اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی دستی درخواست اب وصول نہیں کی جائے گی جو بھی درخواست دینا چاہتے ہیں اب پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں جنہوں نے درخواست دے رکھی وہ نئی درخواست پورٹل پر آن لائن دیں پورٹل کھلا ہے
درخواست دینے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

