2022 Latest News University / Board News

پندرہ پبلک یونیورسٹیوں کے گریڈ انئیس تک کے ملازمین کو سپیشل الاونس مل گیا۔جی سی یو لاہور شامل نہیں

ایک لمبی جد وجہد کے بعد آج پندرہ سرکاری یونیورسٹی کے گریڈ ایک تا انئیس کے اساتذہ اور غیر تدریسی سٹاف کو پنجاب کے دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح سپشل الاونس دو ہزار اکیس دو ہزار سترہ کے گریڈز کی ابتدائی تنخواہوں کا پچیس فیصد کی سمری پر گورنر پنجاب نے دستخط کر کے اسے آخری شکل دے دی اور یہ آخری رکاوٹ دور ہوگئی ان تمام یونیورسٹیوں کی سینڈیکیٹ نے اپنے بجٹ سے یہ رقم ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی اور شرط کے مطابق چانسلر یعنی گورنر پنجاب سے منظوری حاصل کرنا لازمی تھا گورنر ہاؤس لاہور سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق درج ذیل ٹیکسٹ مشتہر کرنے کے لیے بھجوایا گیا گورنمنٹ کالج لاہور کی سنڈیکیٹ کیونکہ متنازعہ تھی اس کا نام اس میں شامل نہیں

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو سپیشل الاونس 2021 کی منظوری دے دی۔سپیشل الاﺅنس سے گریڈ 1سے لے کر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یونیورسٹی ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا،گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی 15 یونیورسٹیوں کو سپیشل الاونس 2021 کی منظوری دے دی۔ سپیشل الاﺅنس سے گریڈ 1سے لے کر 19 تک کے یونیورسٹی ملازمین مستفید ہوں گے۔یونیورسٹیوں میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، لاہور ، یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، فیصل آباد ،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ، یونیورسٹی آف چکوال ،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ، لاہور ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ، ایمرسن یونیورسٹی ، ملتان ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف دی پنجاب ، لاہور ، یونیورسٹی آف ، گجرات ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، راولپنڈی ، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی ، بہاولپور اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹیکسلا بھی شامل ہیں 

Related posts

 تمام گریڈز کے مرد/خواتین کی اگلی گریڈ میں ترقی سے منسلک ٹریننگ ایک ماہ میں کرونے کا حکمنامہ 

Ittehad

مضمون تاریخ کو مقبول بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے پر غور۔۔ڈاکٹر محبوب حسین کنوینرمنتخب

Ittehad

پروفیسر نورین اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور تعینات

Ittehad

Leave a Comment