گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج چیلانوالہ منڈی بہاؤ الدین کی عمارت اور انفرا سٹرکچر کو نو زائیدہ رسول یونیورسٹی کا کانسٹیٹیوانٹ کالج بنا دیا گیا
اس کالج کی پراپرٹی معاملات بھی یونیورسٹی آف رسول کو منتقل کر دئیے گئے مستقل و کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف عملے کو فارغ کر کے شعبہ تعلیم کے ڈسپوزل پر بھجوا دیا گیا جو ان کی پوسٹنگ اپنے زیر انتظام اداروں میں کر گا
منڈی بہاؤ الدین ( نامہ نگار) چند ہی روز پہلے ٹیکنیکل کالج رسول منڈی بہاؤ الدین کو ختم کر کے یونیورسٹی آف رسول کا قیام عمل میں لایا گیا بغیر کسی اخراجات کے یونیورسٹیاں بنانے کے آگے اقدام کے طور پر اب وہاں موجود گرلز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج چیلانوالہ کی موجود حثیت ختم کر کے اس کی عمارت و پراپرٹی کو بھی یونیورسٹی آف رسول کے حوالے کر دیا گیا ہے کالج کے تدریسی وغیر تدریسی مستقل و کنٹریکٹ کو اس کالج سے فارغ کرکے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسپوزل پر بھجوا دیا گیا ہے وہ انہیں اپنے زیر انتظام اداروں میں پوسٹ کرئے گا
