Latest News Press Releases

پنجاب:یونیورسٹیز کی خود مختاری پر حملہ، فپواسا آج احتجاج کرے گی

پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کا وفد اظہار یک جہتی کے لئے شریک ہوگا

تعلیمی اداروں کی خود مختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا

لاہور( پ ر) پنجاب حکومت یونیورسٹیوں میں سرکاری عمل داری بڑھانے اور ان کی خودمختاری ختم کرنے کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں ترامیم لانے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ بل صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد ایکٹ بنے گا۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹییز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا) اس کے لیے سراپا احتجاج ہے اورآج 30جون کو 1.30 بجے دوپہرپنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے۔ پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ۔۔ان کا ایک وفد اس مظاہرے میں شریک ہوگا اور یونیورسٹی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرے گا۔اظہار یک جہتی کا مقصد حکومت پر یہ واضح کرنا ہے ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی خود مختاری پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Related posts

تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اساتذہ اور طالب علموں کی سیکورٹی ہر ممکن  فول پروف بنانے کی ہدایت 

Ittehad

سستی ترین یونیورسٹیاں بنانے کے فن میں یکتا پاکستانی بیوروکریسی

Ittehad

ٹیکس ری بیٹ اگلے مالی سال سے باقاعدہ ملے گی حالیہ کٹوتی اگلے سال میں ایڈجسٹ ہوگی راشد محمود لنگڑیال

Ittehad

Leave a Comment