2022 HED News Latest News

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال ۔گریڈ انیس سے بیس و گریڈ اٹھارہ سے انیس

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کے گریڈ بیس میں ترقی کے کیسز پی ایس جانے کو تیار،مرد ایسوسی ایٹ کے اگلے ہفتے روانہ ہوں گے

گریڈ اٹھارہ کی اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کے کیسز سنیارٹی نمبر تین سو اٹھسٹھ تک کے کیسز کی تیاری اخری مراحل میں داخل اکتوبر کے آغاز   میں سیکریٹری  ایجوکیشن کو بھجوا دئیے جائیں گے 

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال کچھ ہوں ہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز گریڈ انیس کے مرد و خواتین گریڈ بیس میں ترقی کے کیسز جو گزشتہ ماہ سیکریٹریٹ بھجوائے گئے تھے اس کی پراسیسنگ کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کی منظوری لینا ہوتی ہے خواتین کے کیسز کی منظوری کے بعد سیٹ بنانے کےلیے واپس ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو دئیے جا چکے ہیں جو اب بن چکے ہیں اور پی ایس بی کو بھجوانے کے لیے واپس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے دفتر کے حوالے کیے جا رہے ہیں مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز بھی اگلے چند روز میں اس پروسیس سے گزرنے کے لیے واپس ڈی پی آئی آفیس ا رہے ہیں  اور اس عمل کے بعد  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لے کر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوپی ایس بی میں پیش کرنےکے لیے بھجوا دئیے جائیں گے جہاں تک سب سے زیادہ زیر بحث گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کی منتظر خواتین کا ہے ان کے بارےمیں بہت سی باتیں سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں ان خواتین سنیارٹی نمبر ایک تا تین سو اٹھسٹھ تک کے کیسز ان دنوں تیاری کے مراحل میں ہیں یہ عمل تکمیل میں تقریباً دو ہفتے لے سکتے ہیں اور اوائل اکتوبر میں سیکریٹریٹ کو منظوری کے لیےبجھوائیے جانے کا امکان ہے

Related posts

ایچ ای سی کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر تحفظات ہیں،ڈاکٹرعاطف،ڈاکٹراحتشام

Ittehad

پروفیسر عابد محمود بٹ کی گمشدگی کا معمہ حل نہیں ہو سکا

Ittehad

اسلام آباد میں کلاس پانچویں تک گرمی کی چھٹیاں۔سنئیر کلاسز  اور امتحانات کے اوقات آٹھ سے گیار ہ

Ittehad

Leave a Comment