2025 General Notifications Latest News

وفاقی حکومت نے ایڈہاک الاؤنس اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایڈہاک الاؤنس اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ پر ملے گا

ایڈہاک الاؤنس پر انکم ٹیکس واجب الادا ہوگا مگر پیشن کیلکولیشن میں شامل نہیں ہوگا ایک 20 فیصد سپیشل الاؤنس آرمڈ و سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کو اضافی دیا گیا پرسنل پے پر بھی اس کا اطلاق ہوگا اس ایڈہاک کو محکمے اپنے بجٹ سے دیں گے

اسلام آباد (نامہ نگار ) بجٹ تجاویز کی منظوری کے فورا بعد وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو دی گئی رعایتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ایڈہاک ریلیف الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد دیا گیا ہے باقاعدہ اور سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کو ایک اور اضافی سپیشل الاؤنس دیا گیا ہے جو تنخواہ کا 20 فیصد ہوگا ایڈہاک الاؤنس کے بارے میں یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ اس کا پیشن کیلکولیشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اس پر انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا یہ بھی کہ سکیل ختم ہونے پر پرسنل پے والوں کو بھی اس اضافی تنخواہ پر ادا کیا جائے گا ملک سے باہر ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والوں کو اس ٹنیور کا الاؤنس نہیں دیا جائے گا ڈیپوٹیشن سے واپسی پر البتہ انہیں ملنا شروع ہو جائے گا یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ تمام محکمے ایڈہاک الاؤنس پر اٹھنے والے اخراجات اپنے ذرائع سے پورا کریں گے

Related posts

بورڈ ڈیوٹی ادا نہ کرنے والوں کی اے سی آر میں ایڈورس ریمارکس لکھے جائیں

Ittehad

کالج کی حقیقی ضرورت کے مطابق سی ٹی آئیز ڈیمانڈ کریں

Ittehad

پبلک سروس کمیشن نے لیکچرزز کی 2451اسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

Leave a Comment