2023 General Notifications Latest News

گریڈ ایک تا سولہ کے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کا نوٹیفیکیشن 

وفاقی حکومت کے محکمہ خزانہ نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق لوئر ڈویژن کلرک(ایل ڈی سی) کی پوسٹ کو نو سے گیارہ  اور اپر ڈویژن کلرک (یو ڈی سی) کی پوسٹ کو گیارہ سے تیرہ میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ،گریڈ سولہ کے وفاقی سرکاری ملازمین کو ایک فالتو اینکریمنٹ ،گریڈ ایک  تا پانچ کے ملازمین کو  ٹاائم سکیل دینے اور گریڈ چھ تا پندرہ کے ملازمین کو ماسوائے  ایل ڈی سی اور ہو ڈی سی ٹائم سکیل دے دیا گیا ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کے محکمہ خزانہ نے آج ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مدیطابق۔ (1) بی ایس ایک  تا پانچ تک کے سرکاری ملازمین کو اگلے دو گریڈ میں ٹائم سکیل دیا جائے گا اگر 2022 کی ٹائم سکیل پالیسی کے تحت ایسا نہ دیا گیا ہو تاہم ان کی تنخواہ تبدیل نہیں ہوگی (2) گریڈ ایک تا پانچ کے ملازمین کو ایک ہائر گریڈ دیا جائے گا اگر وہ ایک مرتبہ پہلے ٹائم سکیل حاصل کر چکے ہیں تاہم ان کی بنیادی تنخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی (3) گریڈ چھ سے پندرہ تک کے ملازمین کو اگلےسکیل میں ٹائم سکیل دیا جا سکے گا اگر وہ پہلے ہی ٹائم سکیل پالیسی کے تحت یہ سہولت حاصل کر چکے ہوں گے تاہم ان کی بنیادی تنخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی (4) گریڈ چھ تا پندرہ کے ایسے ملازمین جو 2022 کی ٹائم سکیل پالیسی کے تحت مفادات لے چکے ہوں انہیں صرف ایک فالتو اینکریمنٹ دی جائے گی (5)گریڈ سولہ کے وفاقی سرکاری ملازمین کو صرف ایک انکریمنٹ دی جائے گی (6) گریڈ نو کے لوئر ڈویژن کلرک کی پوسٹ کو گریڈ گیارہ اور گریڈ گیارہ کے اپر ڈویژن کلرک کی پوسٹ کو گریڈ تیرہ میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے  ان تمام ملازمین گریڈ ایک سے سولہ تک پر ان مراعات کا اطلاق تب ہوگا جب وہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس لے رہے ہوں اور وہ کسی بھی طرح گریڈ سترہ کی تنخواہ نہ لے رہے ہوں 

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور اور تین خواتین کالجوں کیلیے پرنسپلز کی تلاش ۔اہل امیدواران درخواستیں دیں

Ittehad

سرکاری ملازمین بینولیٹ فنڈ سے بچوں کے وظائف کیلیے درخواستیں 31 مارچ تک جمع کروائیں

Ittehad

گریڈ بیس اورگریدانیس کی 156 خواتین رواں سال ریٹائر ہونگی

Ittehad

Leave a Comment