2022 Latest News University / Board News

یونیورسٹی ملازمین کو سپشل الاونس سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے — ڈاکٹر احتشام نائب صدر فپواسا

رویہ تبدیل نہ ہوا تو سخت حکمت عملی اپنائی جائے گی گریڈ ایک تا بائیس سب کو جون اکیس سے سپشل الاونس دیا جائے ۔جنرل سیکرٹری فپواسا پنجاب

ڈاکٹر احتشام کو نائب صدر اور ڈاکٹر انیلا ضمیر درانی کو جوائنٹ سیکریٹری فپواسا پنجاب مقرر کر دیا گیا فپواسا پنجاب کے اجلاس میں اہم فیصلے

فپواسا پنجاب چیپٹر کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس آج مورخہ 8 اپریل 2022 کو  پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت فپواسا پنجاب چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فپواسا پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد طاہر، سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی اے ایس اے ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی، نائب صدر اے ایس اے جی سی یونیورسٹی، ڈاکٹر احتشام علی، جنرل سیکرٹری یونیورسٹی آف اوکاڑہ جاوید ڈوگر کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔ 

اجلاس میں فپواسا پنجاب کی ان تھک جدو جہد کے نتیجے میں پنجاب کی یونیورسٹیوں کے لیے 25% سپیشل الاؤنس کی منظوری کے بعد بھی بیوروکریسی اور بعض وائس چانسلرز کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

 فپواسا پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی ملازمین کے لیے سپیشل الاؤنس کا اجراء یکم جون 2021ء کے  علاوہ کسی صورت بھی قابل ِ قبول نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ  پچھلے 8 ماہ سے بیوروکریسی، یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کا بری طرح معاشی اور ذہنی استحصال کررہی ہے۔ پہلے سپیشل الاؤنس کے حصول کی  راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور بعدازاں ایک جابرانہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے  یونیورسٹی ملازمین کو ان کے بقایا جات سے محروم کر دیا گیا جو سراسر غیر انصافی ہے۔ ایگزیکٹو کونسل نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے مطالبہ کیا کہ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین بھی باقی گریڈز کی طرح سپیشل الاؤنس کے پوری طرح مستحق ہیں لہذا وہ اُن کے لیے بھی اس الاؤنس کے اجراء کو فوری طور پر ممکن بنائیں۔

 فپواسا ایگزیکٹو نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں سخت حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا اور فپواسا پنجاب کو صوبہ بھر میں مزید فعال کرنے کے لیے جی سی یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر احتشام علی کو بہ طور نائب صدر فپواسا پنجاب اور یو واس لاہور کی پروفیسر ڈاکٹر انیلا ضمیر درانی کو جوائنٹ سیکرٹری فپواسا پنجاب مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔

Related posts

گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ تاریخ نے ،یوم  نسواں ،  منایا

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں ملازمت کے مواقع

Ittehad

نوٹیفیکیشن کے ابہام دور کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل کا محکمہ خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment