2022 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے سابق پرنسپل پروفیسر شیخ محمد نعیم انتقال کر گئے 

معروف ماہر تعلیم ،بہت سے اساتذہ کے استاد سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بہاول نگر پروفیسر شیخ محمد نعیم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے مرحوم پروفیسر محمد نعیم کی عمر تقریباً پچھتر برس تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سترہ نومبر 1975 میں پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کر کے بطور لیکچرر سیاسیات گورنمنٹ کالج ہارون آباد سے کیا جہاں وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے 2006 میں انہیں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے گورنمنٹ کالج بہاولنگر کا پرنسپل تعینات کر دیا جہاں انہوں نے 2008 تک بطور منتظم کام کیا اور یہاں سے ہی مدت ملازمت مکمل کر کے چار جنوری 2008 کو ریٹائر ہوگئے وہ ایک شفیق استاد ۔ایک ہر دل عزیز کولیگ اور شگفتہ مزاح شخصیت تھے تدریسی سفر کے دوران ہمیشہ اتحاد اساتذہ سے وابستہ رہے اتحاد اساتذہ کے سبھی ساتھی ان کی وفات سے افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ آللہ ان کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی بنانے کے لیے کاوشوں کا اغاز

Ittehad

چھیالیس نو منتخب لیکچرر فزیکل ایجوکیشن کے تعیناتی کے احکامات جاری ہو گئے

Ittehad

قیادت کے انتخاب میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجیے

Ittehad

Leave a Comment