2022 Latest News Obituary

گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے سابق پرنسپل پروفیسر شیخ محمد نعیم انتقال کر گئے 

معروف ماہر تعلیم ،بہت سے اساتذہ کے استاد سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بہاول نگر پروفیسر شیخ محمد نعیم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے مرحوم پروفیسر محمد نعیم کی عمر تقریباً پچھتر برس تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سترہ نومبر 1975 میں پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کر کے بطور لیکچرر سیاسیات گورنمنٹ کالج ہارون آباد سے کیا جہاں وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے 2006 میں انہیں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے گورنمنٹ کالج بہاولنگر کا پرنسپل تعینات کر دیا جہاں انہوں نے 2008 تک بطور منتظم کام کیا اور یہاں سے ہی مدت ملازمت مکمل کر کے چار جنوری 2008 کو ریٹائر ہوگئے وہ ایک شفیق استاد ۔ایک ہر دل عزیز کولیگ اور شگفتہ مزاح شخصیت تھے تدریسی سفر کے دوران ہمیشہ اتحاد اساتذہ سے وابستہ رہے اتحاد اساتذہ کے سبھی ساتھی ان کی وفات سے افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ آللہ ان کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

مرد اسسٹنٹ پروفیسر 1451 سے 1600 تک کی پی ایل ٹی اگلے بیج میں ہوگی

Ittehad

لاہور کے دو خواتین کالجز کی پرنسپلز کو تعریفی خطوط 

Ittehad

معروف محقق و شاعر ،رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر ابرار ابی ریٹائر ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment