2021 College News Latest News

پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ و سابق چیرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور رانا مسعود احتر آج ریٹائر ہو گئے

 سابق چیرمین تعلیمی بورڈ  بہاولپور رانا محمد مسعود احتر مدت ملازمت مکمل کر کے آج مورخہ 23 فروری 2021 کو  ریٹائر ہو گئے رانا محمد مسعود احتر ایک پڑھے لکھے اور مہذب انسان کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں وہ پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ تعیناتی سے قبل تعلیمی بورڈ بہاولپور کے چیرمین کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کا یہ دور تعلیمی بورڈ بہاولپور کے بہترین دور میں شمار ہوتا ہے وہاں انہوں نے بہترین انسانی صفات کی بنا پر ہزاروں اساتذہ کے دلوں پر راج کیا ہمشہ اتحاد اساتذہ کی فکر سے ہم آہنگ رہے اتحاد اساتذہ ان کی کامیابی تکمیل ملازمت پر مبارک باد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں لمبی عمر اچھی صحت اور خوشیاں نصیب کرئے

رانا محمد مسعود احتر   انیس سو اکسٹھ میں مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے انیس سو پچاسی میں  جب ان کی عمر چوبیس برس تھی تو انہوں نے ایم اے انگریزی کرکے بطور لیکچرار سروس کی شروعات کی انتیس اگست  انیس سو چورانوے میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے چار جولائی دو ہزار آٹھ میں دوسری مرتبہ پرموٹ ہوے تیس مئی دو ہزار چودہ کو تیسری مرتبہ ترقی پا کے پروفیسر آف انگریزی کے منصب پر ترقی پائی اور پینتیس سال خدمات سر انجام دینے کے بعد آج ریٹائر ہوئے

Related posts

تمام سرکاری/پرائیویٹ یونیورسٹیاں/ کالجز موسم گرما کی تعطیلات کےبعد دو اگست سے کھل رہے ہیں

Ittehad

ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خاں کے خلاف سٹاف کا مظاہرہ ۔الزامات کی بوچھاڑ۔تبدیل کرنے کا مطالبہ

Ittehad

آخر یہ پرموشنز ہو کیوں نہیں جاتیں ۔کون ذمہ دار ہے

Ittehad

Leave a Comment