2024 HED News Latest News

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے اپنے دفتر کے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کا اجلاس بائیس نومبر کو طلب کر لیا

اس میٹنگ کا ایجنڈا ڈائریکٹرز کو بجھوایا گیا ہے اس کے مطابق تمام گریڈز کی پرموشن ،تمام متوفی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے او ایس ڈی کی پوسٹوں کی تخلیق اور ان کے خاندانوں کے لیے فنانشل اسسٹنٹس کے کیسز ،ریٹائرمنٹ کے طریقہ کار اور نوٹیفکیشن کے اجراء ۔پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر پینل سازی اور چار درجاتی فارمولے کی موجودہ صورتحال جیسے کیسز زیر بحث لائے جائیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے پنجاب کے نو ڈویژنل ڈائریکٹرز اور اپنے دفتر کے اندر کام کرنے والے ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس بائیس نومبر بروز جمعہ صبح دس بجے اپنے دفتر میں طلب کیا ہے اجلاس میں جو نکات ایجنڈے پر بحث کے لیے رکھے گئے ہیں ان میں تمام گریڈز میں پرموشن کے کیسز ،متوفی ملازمین کے خاندانوں کے لیے او ایس ڈی کی پوسٹوں اور ان کے لیے فنانشل اسسٹنٹس کے کیسز ،ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن اور اس کے طریقہ کار کے کیسز ،پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر پینل سازی اور چار درجاتی فارمولے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی جائے گی

Related posts

چھیالیس نو منتخب لیکچرر فزیکل ایجوکیشن کے تعیناتی کے احکامات جاری ہو گئے

Ittehad

حکومت پنجاب نے لین دین کے لیے پندرہ بینکوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

کل اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا فیصل آباد ڈویژن آگیگا احتجاج میں شرکت کرئے گی

Ittehad

Leave a Comment