2021 HED News

ایمرسن کالج بچاؤ تحریک کا چھیاسٹھ واں روز ۔اساتذہ اور طالب علموں کا جلوس

ملتان ایمرسن کالج بچاؤ تحریک جو  ملتان کے کالجوں کے اساتذہ اور طالب علموں نے دو ماہ چھ روز قبل شروع کیا تھا آج تحریک کا چھیاسٹھ واں روز تھا معمول کے مطابق طالب علم اور اساتذہ نے مخصوص مقام پر جمع ہو کر نعرے بازی کی حکومتی سرد مہری پر غم و غعصہ کا اظہار کیا گیا اور جلوس کی شکل میں میں گیٹ تک آیے اور تقریباً ایک گھنٹہ کے احتجاج کے بعد کلاس رومز چلے گئے اساتذہ رہنماؤں نے حکام کو متنبہ کیا کہ اگر موجودہ روش جاری رکھی گئی تو ناقابل تلافی قومی نقصان ہو جائے گا اور سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہ جائے گا حکام اگر سنجیدہ ہیں تو  یہاں رک کر پچھلی دو دہائیوں میں قائم ہونے والی ان نو زائیدہ یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے لیں جو کبھی نامور کالجز تھے اور آج وہ کچھ بھی نہیں ہماری قومی سطح کی یونیورسٹیوں کی انٹرنیشنل رینکنگ میں کوئی نمبر نہیں ایسی نوزائیدہ کا تو ذکر ہی کیا  محض  ڈونر ایجنسیوں سے امداد حاصل کرنے کے لیے قوم سے کھلواڑ نہ کیا جائے

Related posts

ایک سو ستاون مردوخواتین اساتذہ کے من پسند کالجز میں تبادلے

Ittehad

ٹرانسفر کے بارے شکایات چھبیس ستمبر رات بارہ بجے سے قبل گوگل فارم پر دی جا سکیں گی

Ittehad

خود مختار کالجوں کی خود مختارانہ حثیت ختم۔۔عام کالجز کی طرح سمجھا جائے .. سیکرٹری کا اے جی کو خط

Ittehad

Leave a Comment