2021 College News Latest News

صدر پی پی ایل اے ملتان ڈویژن جاوید اصغر پرنسپل بن گئے

ملتان ڈویژن کے تنظیم اساتذہ کے پینل سے منتحب ہونے والے صدر ڈاکٹر محمد جاوید اصغر گورنمنٹ کالج جہانیاں ضلع خانیوال کے پرنسپل بن گئے ہیں  محمد جاوید اصغر اردو کے پی ایچ ڈی ہیں اور دو ہزار پندرہ بیج کے ڈائریکٹ سلیکٹی  ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں ان کا میلان اپنے کیریئر پر مرکوز کرنا تھا مگر تحریک سے ذہنی وابستگی کے باعث انہیں ٹریڈ یونین میں گھسیٹ لیا گیا وہ ضلع وہاڑی کے ڈومیسائل ہیں انہوں نے انیس سو پچانوے میں  طور لیکچرر اردو ابنے کیرئیر کا آغاز کیا دو ہزار بارہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور یکم مارچ دو ہزار سولہ کو براہ راست منتخب ہو کر ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات ہوئے حالیہ انتخابات پی پی ایل اے میں ملتان ڈویژن کے صدر منتخب ہوئے

Related posts

سنیارٹی نمبر 1089 سے 1300 تک اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی ترقی

Ittehad

فیصل آباد ڈویژن کے سات مردانہ کالجوں میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری ہوگئے

Ittehad

بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہر طبعیات ڈاکٹر ریاض احمد ریٹائر ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment